| الفت نبیؐ سے کرنا ہمارا شعار ہے |
| اللہ کے راستے کے لئے جاں نثار ہے |
| سن لی دعا مدینہ پہنچنے کی رب نے ہے |
| یہ تو دلیلِ رحمتِ پروردگار ہے |
| آنکھیں ترس رہی ہیں زیارت کے واسطے |
| چھایا بھی سبز روضہ کا ہی جو خمار ہے |
| نذرانہ پیش کر رہے سارے درود کا |
| سب پُر سرور سے ہیں، سماں پُر بہار ہے |
| پروانہ وار عشق کا ناصؔر ثبوت ہے |
| دعویٰ محمدیؐ ابھی تک پائدار ہے |
معلومات