کہیں بادل کہیں تارے کہیں چاند اور ستارے ہیں
تری آنکھوں میں تو سب کہکشاں کے ہی نظارے ہیں
تری آنکھیں ہیں دلکش جیسے جنّت کا حسیں ٹکڑا
جہاں قدرت کے رنگ و بُو مری جاں اتنے سارے ہیں
تُو مانا خواب ہے لیکن، حقیقت سے بھی بڑھ کر ہے
ترے ہونے سے روشن میرے دِل کے سب کنارے ہیں
مری جاناں ، ترے رُخ سے مہکتا ہے جہاں میرا
تجھے دیکھوں تو لگتا ہے، سبھی موسم ہی پیارے ہیں
تری پلکوں کی جنبش میں چھپے رہتے ہیں جلوے سب
یہ دنیا جن کو دیکھے وہ سبھی منظر تمھارے ہیں

0
15