سچ بولو تم کب بولو گے
چُپ کا روزہ کب کھولو گے
پہلے تولو پھر تم بولو
بول دیا تو کیا تولو گے
کیا کیا اور چھپا ہے دل میں
ساری باتیں کب کھولو گے
مل کر ہنسنا رونا بہتر
اپنے آپ ہی کیا رو لو گے
رات کو اتنا سو بیٹھے ہو
اب کیا دن کو بھی سو لو گے
منہ کھولو موتی بکھراؤ
قیمت دیں گے ہم جو لو گے
بیج محبت کے اچھے ہیں
کاٹو گے تم گر بو لو گے
سن لیں گے ہم کہہ کر دیکھو
ہم خوش ہوں گے بول تو لو گے
طارق دل تو دے بیٹھے ہو
جان بھی کیا تم اب کھو لو گے

0
17