محبت مان ہوتی ہے یہی ایمان ہوتی ہے |
دلوں میں گر اتر جائے تو رب کی شان ہوتی ہے |
نظر کو صاف رکھتی ہے دلوں کو پاک رکھتی ہے |
ملاوٹ سے یقیں مانو سدا انجان ہوتی ہے |
محبت روپ ہے رب کا یہ وحدت کی نشانی ہے |
اگر ہو شائبہ دل میں تو بس نقصان ہوتی ہے |
محبت اک کہانی ہے وفا کے سات رنگوں کی |
جو دھوکہ ہو اگر اس میں تو بس بہتان ہوتی ہے |
محبت سوچ کے دریا میں تنکے کا سہارا ہے |
یہ اکثر ڈوبنے کے ڈر سے بھی ہلکان ہوتی ہے |
محبت صبر کے پیالے سے چکھا گھونٹ ہوتا ہے |
عقیدت کا یہ کلمہ ہے شکر کی جان ہوتی ہے |
محبت ساز ہے من کا محبت تن کا منتر ہے |
محبت بے خودی میں ڈھلنے والا دان ہوتی ہے |
دلوں کے تار جڑنے سے محبت راگ بنتی ہے |
محبت دل کے نغموں کی سریلی تان ہوتی ہے |
محبت جگمگا کر روشنی کو نور دیتی ہے |
محبت رقص کرتی تتلیوں کا تھان ہوتی ہے |
معلومات