آخِرِ شَب! دَبیز خاموشی!
سَعْد رِضوی نے کَہہ دیا سَب سے
جِس نے رَہنا ہے وہ رَہے وَرنَہ
جِس نے جانا ہے وہ چَلا جائے
یِہ کَہا اور چَراغ گُل کر کے
جَب جَلایا تو سَب وُہِیں پَر تھے
پَر وہ حَیران اور شَشْدَر تھے
ایک ہی شَخْص تھا جو غائِب تھا
سَب نے دیکھا وہ سَعْد رِضوی تھا
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0
3