ہمارا جینا جب دشوار کیا تم نے
ہماری راہ کو ہموار کیا تم نے
ہمیں برباد کرنے کے چکر میں ہی
ہاں رسوا خود کو سر بازار کیا تم نے
تمہیں پر گر گئی وہ جب کبھی ظالم
کا رِ لعنت پسِ دیوار کیا تم نے
کسی کا گھر جلایا تو جی مٹی کا
دراصل اپنا گھر انبار کیا تم نے
ہاں سچ پر جھوٹ کو انڈیل کر تو نے
ظا لم خود کو ہی گناہ گار کیا تم نے

0
54