مجھ کو اسیر کر کے ہے حیران دیکھیے |
کب تک رہے گا اس کا یہ زندان دیکھیے |
تاکہ سخنوروں کی ہو پہچان دیکھیے |
غالب کو پڑھیے میر کا دیوان دیکھیے |
اس نے عجب بنائے ہیں سب شاہکار پر |
تخلیق کا عروج ہے انسان دیکھیے |
کہتے سبھی ہیں جان بھی دے دیں گے آپ پر |
کرتا ہے کون وقت بھی قربان دیکھیے |
اک تو رسول پاک کے ہیں روبرو بھی پھر |
بیٹھے کہاں ہیں حضرت حسان دیکھیے |
جس کو خدا نہ چاہے کبھی ڈوبتا نہیں |
کشتئ نوح دیکھیے طوفان دیکھیے |
اوروں پہ انگلیاں بھی اٹھائیں جناب من |
اپنا بھی پہلے آپ گریبان دیکھیے |
معلومات