بچھڑنے کا تو فقط ایک ہی بہانا تھا
کہ اس کو غیر کی محفل میں مسکرانا تھا
بغیر اس کے میں تنہا ہوں، یہ بتایا مجھے
وہ ایسی آگ تھی جس نے مجھے جلانا تھا
وہ اک ادھوری ملاقات آخری ٹھہری
رکا نہیں کہ بہت دور اس کو جانا تھا
تمام عمر وفاؤں کا قرض بھرتا تھا
جو عہد کر نہ سکا، بس وہی نبھانا تھا
اداس شب کی خموشی میں بیٹھ کر شاہدؔ
کتابِ دل سے ترا نام ہی بھلانا تھا

0
3