روح دی، بول، مان لے گا کیا ؟
عشق رُک جا، کہ جان لے گا کیا؟
بڑھ چکی شب و روز بیزاری
بیچ کے گھر، مکان لے گا کیا ؟
تیرِ اغیار لگ نہیں پاۓ
اپنوں کی اک کمان لے گا کیا؟
کھینچ سی دل میں جا لگی، خنجر!
اس کی آنکھوں پہ تان لے گا کیا؟
ہم نہیں کرتے عشق، تو پھر اب؟
قتل کرنے کی ٹھان لے گا کیا؟
مانگے تانگے کا عشق بھی کاشف
عزتِ نفس دان لے گا کیا؟
------------------------
بحر : خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
وزن : فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن

0
59