| مدحت کے لئے لفظ مجھے دان کرو ہو |
| مجھ پر مرے سرکار یہ احسان کرو ہو |
| ہر روز تصور میں بلاؤ ہو مدینے |
| ہر روز مرے درد کا درمان کرو ہو |
| آؤ ہو خیالات میں تزئینِ دو عالم |
| کوئے دلِ مہجور کو فرحان کرو ہو |
| ہاتھوں کو یہ تاثیر عطا کی ہے خدا نے |
| پتھر کو بھی تم لو لو و مرجان کرو ہو |
| قطرے کے سوالی کو عطا کر دو ہو دریا |
| ادنیٰ سے گداگر کو بھی سلطان کرو ہو |
| راکھو ہو مرے خون میں حسنین کی الفت |
| نس نس میں شہا نور کی باران کرو ہو |
| امت کے لئے مانگو ہو رو رو کے دعائیں |
| امت کے لئے جان کو ہلکان کرو ہو |
| کاغذ پہ اتر آؤ ہو منعوت کی صورت |
| کاغذ کو گلِ لالہ و ریحان کرو ہو |
| تم اپنے بھکاری کو عطا کر دو ہو اتنا |
| افراطِ عنایات سے حیران کرو ہو |
| اشفاق سے بے مول کا کیا مول پڑے گا |
| جبریل کو دربار میں دربان کرو ہو |
معلومات