| عجیب لوگ ہیں نفرت انھیں سکھاتے ہیں |
| ہنر جو پیار کا گھٹی میں لے کے آتے ہیں |
| وہ جن کے ہاتھ میں پھولوں کے ہار ہوتے تھے |
| ہماری راہ میں کانٹے ابھی بچھاتے ہیں |
| جنہیں گھمنڈ تھا لوگوں کے دل ملانے کا |
| دلوں میں دوریاں وہ آج کل بڑھاتے ہیں |
| وہ دَور جا چکا جب لوگ جاں لٹاتے تھے |
| کہ زہر گھول کے امرت میں اب پلاتے ہیں |
| لبوں پہ حرفِ دعا دل میں بغض و کینہ ہے |
| منافقت کے مکھوٹے میں منہ چھپاتے ہیں |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات