اِک کھیل ہے یہ عالَمِ ادنیٰ مِرے آگے |
بے معنی ہے یہ شانِ زمانہ مِرے آگے |
کچھ قدر یہ عالم نہیں رکھتا مِرے آگے |
بازیچہِ اطفال ہے دنیا مِرے آگے |
ہوتا ہے شَب و روز تَماشہ مِرے آگے |
بے دین ہوا, راہ سے بھٹکا تِرے پیچھے |
ہائے, دو جہاں میں ہوا رُسوا تِرے پیچھے |
کس درد سے کس کرب سے گُزرا تِرے پیچھے |
مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا تِرے پیچھے |
تُو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مِرے آگے |
دشوار ہوئی جاتی ہے جولانیِ گفتار |
خاموش ہے فکرِ مے میں خاقانیِ گفتار |
ایسے میں کرے کون فراوانیِ گفتار |
پھر دیکھیے اندازِ گُل افشانیِ گفتار |
رکھ دے کوئی پیمانہِ صہبا مِرے آگے |
مجھ کو نہیں مقصود کسی امر کی تضحیک |
لیکن میں نے جانے ہیں تِرے عقدہِ باریک |
ہوں گی کَٹیں انگشت بھی کنعاں میں چلو ٹھیک |
اِک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مِرے نزدیک |
اِک بات ہے اعجازِ مسیحا مِرے آگے |
معلومات