جگمگانے لگے آج ارض و سما
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰﷺ
گونجتی ہر طرف مرحبا کی صدا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
گل کو خوشبو کلی کو جوانی ملی
روتی انکھیاں کو ہے شادمانی ملی
بیکسوں کو ہے جن سے سہارا ملا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
بارشِ نور ہر سو برسنے لگی
رحمتِ رب تعالیٰ اترنے لگی
ہو گیا چار سو منظرِ خوشنما
آگئے مصطفیٰﷺ آگئے مصطفیٰﷺ
شادیانے خوشی کے بجائے گئے
دھرتی امبر فلک سب سجائے گئے
جھومتے جھومتے ہر کوئی کہہ اٹھا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
صبح صادق کا منظر سہانا لگے
عشقِ احمدﷺ میں دل عاشقانہ لگے
قلبِ بسمل پکارے یہی برملا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
زیست مشکل میں ہے اے حبیبِ خدا
ہو کرم کی نظر اے شفیع الوریٰ
غمزدوں کا فقط ہے یہی آسرا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
اے تصدق چلو! اب چراغاں کریں
عشقِ احمدﷺ سے دل کو فروزاں کریں
دور ہونے لگی تیرگی با خدا
آگئے مصطفیٰﷺ آگئے مصطفیٰﷺ

0
267