قسمت مِری جگا دو اجمیر والے خواجہ |
بگڑی مِری بنا دو اجمیر والے خواجہ |
مشکل کشا کے صدقے صدقے میں مصطفےٰ کے |
صدقہ مجھے کھِلا دو اجمیر والے خواجہ |
قدموں میں گر کے جوگی جے پال بولتا ہے |
رب سے مجھے مِلا دو اجمیر والے خواجہ |
کشتی ہماری آ کے منجدھار میں پھنسی ہے |
اب پار تم لگا دو اجمیر والے خواجہ |
رنج و الم کے باعث مشکل میں زندگی ہے |
دکھ درد کی دوا دو اجمیر والے خواجہ |
ہو جائے کاش پوری اتنی سی آرزو ہے |
اجمیر بھی دِکھا دو اجمیر والے خواجہ |
دل مضطرب تصدق آنکھیں بھی منتظر ہیں |
درشن ذرا کرا دو اجمیر والے خواجہ |
معلومات