میٹھی عید ہے پھر سے آئی
ساتھ میں چھ تکبیریں لائی
ہاتھ اٹھانا ہاتھ گرانا
کب ہے رکوع میں ہم کو جانا؟
دیکھوں جِس کو آنکھ چُرا کر
وہ بھی کھڑا ہے مُنہ کو بنا کر
باندھ لے ہاتھ ہے مولا والی
کون کرے ہے یاں رکھوالی
عید کا ہے آسان طریقہ
آؤ بتاؤں تم کو سلیقہ
ایک اصول کو یاد ہے کرنا
اور نہیں ہے تُم کو ڈرنا
جس تکبیر کے بعد تلاوت
باندھ لو ہاتھ بغیر ندامت
اس کے علاوہ کھول دو ہاتھ
چاہے کوئی بھی دے نہ ساتھ
اب تم سوچو اور بتاؤ
ہاتھ کو باندھو ہاتھ گراؤ
پھر بھی تم جو سمجھ نہ پاؤ
شرم سے پھر تم ڈوب ہی جاؤ

0
4