مصطفٰی خیر الوریٰ میرے نبی میرے نبی
شافعِ روزِ جزا میرے نبی میرے نبی
اول و آخر بھی وہ ہیں ظاہر و باطن بھی وہ
ہیں امام الانبیاء میرے نبی میرے نبی
غم کے ماروں کا سہارا اور کوئی بھی نہیں
ما سوا تیرے سوا میرے نبی میرے نبی
بخشوائیں گے وہ امت سے خطائیں جو ہوئیں
با حضورِ کبریا میرے نبی میرے نبی
آپ کی ہر ایک سنت پر رہے میرا عمل
ہو عطا یہ ولولہ میرے نبی میرے نبی
ہو عطا عا تیقِ عاجز کو شہا تیری رضا
تیری رضا رب کی رضا میرے نبی میرے نبی

0
54