| ان کی چوکھٹ پہ جو تشنہ کام آگیا |
| اس کی قسمت میں رحمت کا جام آگیا |
| تیری رحمت نے جب سے نوازا مجھے |
| میرے لب پر درود و سلام آگیا |
| تیری نسبت نے بخشی مجھے وہ عطا |
| میری قسمت میں خیرِ تمام آگیا |
| تیری نعتیں پڑھوں، تیری نعتیں لکھوں |
| زندگی کو نیا اک پیام آگیا |
| عشق کا جام جس نے پیا، اے عتیقؔ |
| بندگی میں اسے پھر دوام آگیا |
معلومات