مدنی مرکز تیری پاکیزہ فضاؤں کو سلام
ٹھنڈی ٹھنڈی روح پرور اِن ہواؤں کو سلام
مدنی گنبد اور اس کے ساتھ جو مینار ہے
اِن پہ ہیں سایہ فِگن جو اُن گھٹاؤں کو سلام
صَحنِ مسجد میں جہاں دل کو سُکوں ملتا ہے خوب
شام کی اُس دلرُبا پُر کیف چھاؤں کو سلام
گِڑ گِڑا کر اجتماعِ پاک میں مانگی گئی
عاصیوں پرہیز گاروں کی دعاؤں کو سلام
جا بجا دیکھو سجے ہیں دینی حلقے بے شمار
ہے فضا میں گونج جن کی اُن صداؤں کو سلام
دید مُرشِد کی کریں اور خوب پائیں لُطف ہم
اُن کی میٹھی اور پیاری سب اداؤں کو سلام
جام آقا کی محبّت کا پِلائیں ہر گھڑی
اِن سے ملنے والی روحانی غذاؤں کو سلام
دھوم نیکی کی مچانے پر مُبَلِّغ تم کو خاص
جو ملیں رب کی طرف سے اُن عطاؤں کو سلام
ابتدا سے ہی مسافر قافلے کے جو رہے
کہتا ہے زیرکؔ تمھاری اِن وفاؤں کو سلام

0
32