| نعت شریف |
| نہیں ممکن ہے عاشق کا گذارا یا رسول اللہ |
| کرا دیجے مدینے کا نظارہ یا رسول اللہ |
| مِرا بے چین دل اب تو اسی الجھن میں رہتا ہے |
| کہ کب چمکے گا قسمت کا ستارہ یا رسول اللہ |
| بہت خوش بخت ہے پہنچا ہے جو دربارِ اقدس میں |
| مری جانب بھی ہو جائے اشارا یا رسول اللہ |
| عنایت کی نظر درکار ہے مجھ خستہ جاں کو بھی |
| سو دے دیجے مجھے بھی اب سہارا یا رسول اللہ |
| اگر کرتا نہیں ہوں میں زیارت آپ کے در کی |
| مجھے ہو گا خسارہ ہی خسارہ یا رسول اللہ |
| ہر اک مومن تڑپتا ہے اب اپنی جان دینے کو |
| یقیناََ اب یہ نعرہ ہے ہمارا یا رسول اللہ |
| مدد مجھ کو ملی فوراََ کسی غیبی وسیلے سے |
| کہ جب بھی وجد میں آ کر پکارا یا رسول اللہ |
| مدینہ پاک کا جب سے کیا نظّارہ طارق نے |
| زباں پہ ورد ہے جاری نیارا یا رسول اللہ |
| طارق نوادوی |
معلومات