| زینت جمالِ ہستی تخلیق میں ہیں اولیٰ |
| کونین کا حسن ہیں مخلوق میں ہیں یکتا |
| ہر سمت روشنی ہے ہر چیز ہے منور |
| کس نورِ کبریا نے ہستی کو یوں نوازا |
| ہے عالمیں میں پہچاں نورِ مبین اُن کا |
| وجہِ جمالِ ہستی سرکار کا ہے چہرہ |
| محروم کب ہیں رہتے بردے حبیبِ رب کے |
| وعدہ خدائے واحد ہر حال میں ہے سچا |
| جب اس دلِ حزیں میں محشر سے وحشتیں ہوں |
| مولا رہے زباں پر جاری ذکر نبی کا |
| ناسوت کا سفر یہ منزل میں آرزو دے |
| اماں جو دے گزر میں سرکار کا ہے رستہ |
| محمود آس دل میں آ کر یہ ہی ہے ٹھہری |
| آقا کریں شفاعت ہے آخری سہارا |
معلومات