غمِ جہاں کی نہ فقرو غنا کی بات کرو
زبان شوق سے بس مصطفیٰ کی بات کرو
بسا کے قلب و نظر میں وہ گنبدِ خضریٰ
مرے حضور کے صدق و صفا کی بات کرو
حیات مردہ ضمیروں کو بخشی ہے جس نے
نبی کے چشمئہ آبِ بقا کی بات کرو
نبی کی آل و صحابہ کے تذکرے چھیڑو
خدا کے سارے ہی اولیاء کی بات کرو
عتیق رب سے تجھے وہ ہی بخشوائیں گے
خلوصِ دل سے شفاعت و سخا کی بات کرو

0
152