نسبت ہے خاص ربﷻ کو شہ انبیاؐ کے ساتھ
اظہار کر دیا ہے حبیبؐ خدا کے ساتھ
قرآن کہہ رہا ہے بلیغانہ طور پر
"کرنیں تجلیوں کی ہیں غار حرا کے ساتھ"
فوز و فلاح ان کا مقدر سنوار دے
بندے جو عشق رکھتے ہیں خیرالوریؐ کے ساتھ
ذکر نبیؐ زباں پہ ہو، سینہ میں غم رہے
فکروں کا امتزاج ہو نورالہدیؐ کے ساتھ
حضرت بلالؓ رٹتے رہے بس احد احد
بے تیغ ہی وہ ڈٹ گئے شمس الضحیؐ کے ساتھ
امت پنے کا حق تبھی ناصؔر کریں ادا
الفت نبھائیں گر سبھی بدرالدجیؐ کے ساتھ

0
9