| نہیں پوچھ مجھ سے کہ کیا چاہتا ہوں |
| میں چپ ہوں کہ پردہ ترا چاہتا ہوں |
| فسانے سنانے کو یوں تو بہت ہے |
| مگر اس سے میں کچھ سوا چاہتا ہوں |
| چلو آؤ کھیلیں محبت محبت |
| محبت ہے کیا دیکھنا چاہتا ہوں |
| سنا ہے خسارے بہت اس میں ہوتے |
| میں پھر بھی اسے کھیلنا چاہتا ہوں |
| دوانہ بناۓ ستاۓ محبت |
| یہ قاتل ادا سیکھنا چاہتاہوں |
| محبت کے ارمان جلتے ہیں کیسے |
| نشاں اس کے کچھ کھوجنا چاہتا ہوں |
| روا ہے محبت میں رونا رلانا |
| پہیلی ہے کیا بوجھنا چاہتا ہو |
| بتا اب بھی کیا پوچھنا ہے یہ ذیشاں |
| میں کیا چاہتا ہوں میں کیا چاہتاہوں |
معلومات