طاہرہؑ ہیں سیدہؑ ہیں عالمہ ہیں فاطمہؑ
کتنی روشن نورِ اوّل کی دعاءہیں فاطمہؑ
در حقیقت مرکزِ اہلِ کساء ہیں فاطمہؑ
جلوہءِ عرفانِ دیں کی انتہا ہیں فاطمہؑ
رہبرِ راہِ وفا کی یہ منور انجمن
ہم سے کہتی ہے یہی نورِ خدا ہیں فاطمہؑ
مصحفِ آل محمدؑ کی ہیں یہ یا سین بھی
چادرِ تطہیر کی یوں اِنّما ہیں فاطمہؑ
آسماں بھی ہوتے ہیں خم نقشِ پا پر آپ کے
اس طرح وہ آپ سے پاتے بقا ہیں فاطمہؑ
ماہ و انجم میں اجالا آپ کی برکت سے ہے
کہکشائیں آپ ہی کی گردِ پا ہیں فاطمہؑ
سب سے پوشیدہ ہے رتبہ اللہ جانے یا تو پھر
مصطفیٰؑ و مرتضیٰؑ جانے کہ کیا ہیں فاطمہؑ
وہ ضیاء صائب ملی ہے ان کے در سے آپ کو
کہہ رہی ہے منقبت بحرِ عطاءہیں فاطمہؑ ۔

0
49