مزا ہے عشقِ احمد میں ذرا سی آنکھ نم رکھنا |
اِن آنکھوں میں ہمیشہ جانِ جاناں کا حرم رکھنا |
مودت آل کی مجھ کو عطا کر دیجئے آقا |
ہمیشہ اس محبت میں مجھے ثابت قدم رکھنا |
مجھے تیرا سمجھتے ہیں خدا کے پیارے یہ بندے |
مرے دلبر سرِ محشر مرا یونہی بھرم رکھنا |
رہے گا پاک آلودہ خیالوں سے بدن تیرا |
نبی کی نعت سے وابستہ تم اپنی قلم رکھنا |
ہر اک لمحہ حیاتی کا تری مدحت میں ہی گزرے |
عتیقِ بے نوا پر یا نبی نظرے کرم رکھنا |
معلومات