| لازمی دل میں الفتیں رکھنا |
| "چند لمحوں کی فرصتیں رکھنا" |
| نیک ظرفی کی ہے یہی پہچاں |
| مفلسوں سے بھی نسبتیں رکھنا |
| کوئی ہرگز نہ ورغلا پائيں |
| عزم ہو جب نہ نفرتیں رکھنا |
| درد ہو غیر کا بھی سینہ میں |
| پھر کہاں زیب رنجشیں رکھنا |
| برق ناصؔر ہزار گر جائے |
| جاری بھرپور کوششیں رکھنا |
معلومات