قابلِ تکریم ہے اونچی ہے عظمت جان لے
ماں کے قدموں کے تلے تیری ہے جنت جان لے
بختِ خفتہ کو اجاگر ماں کی کر دیتی دعا
کامرانی با خدا ملتی مسرت جان لے
رحمت و انوار میرے گھر پہ ہیں سایہ فگن
بالیقیں یہ ماں کے قدموں کی ہے برکت جان لے
حضرتِ موسیٰ کی مل جاتی رفاقت خلد میں
کام ایسا کرتی ہے ماں کی محبت جان لے
ماں اگر راضی ہے تجھ سے باخدا راضی خدا
یہ حدیثِ پاک فرمانِ رسالت جان لے
حضرتِ بسطامی کا یہ واقعہ مشہور ہے
ماں کے صدقے میں ملی انکو ولایت جان لے
ماں وہ ہستی ہے تصدق جو تجھے روشن کرے
خلد میں جائے گا تو ماں کی بدولت جان لے

0
78