زندگی کے حق کو بہتر ادا کریں سارے
فی سبیل اللہ کارِ جزا کریں سارے
جان و مال کو جنت کے عوض خریدا ہے
بندگی بخوبی سے ہم وفا کریں سارے
آخرت میں پچھتانے کی بجائے پائینگے
پارسائی سے گر حاصل رضا کریں سارے
پل صراط کے پیچ و خم بڑے کٹھن ہونگے
پھر نماز کی فکریں بھی سدا کریں سارے
پیشی ایک دن ہوگی بارگاہ میں ناصؔر
پہلو ہیں عمل سے خالی، حیا کریں سارے

0
57