مرے آقا مرے مولا مٹھن منٹھار یا حضرت |
بلائیں مجھ کو بھی اپنے در و در بار یا حضرت |
مجھے آقا بھروسہ ہے تمہاری ذات اقدس پر |
نہیں کوئی ترے جیسا مرا غمخوار یا حضرت |
مرے بس میں نہیں کچھ بھی مری امداد فرمائیں |
حوالے آپ کے کرتا ہوں میں گھر بار یا حضرت |
متاعِ ذندگی میری لٹی جاتی ہے غفلت میں |
شفا دو مرضِ عصیاں سے میں ہوں بیمار یا حضرت |
میں اپنے نفس کی بے راہروی سے پاؤں چھٹکارا |
عتیق اپنے کو دو ایسی کوئی تلوار یا حضرت |
معلومات