| چلو گے تو نکلے گی سبیل دیکھ آیا ہوں |
| رہ زندگی میں کئی سنگِ میل دیکھ آیا ہوں |
| نگہ بلند ہے تُو بھی کَمنّد ساتھ رکھ افری |
| اُٹھا دی جاتی ہے رہ میں فصیل دیکھ آیا ہوں |
| تو میرا مشکل کُشّا کوئی نہیں سوا تیرے |
| ربِِ کریم جہاں کے وکیل دیکھ آیا ہوں |
| دلوں سے جو نفرت کو بھی تیاگ دیتا افری |
| ملا نہ کوئی ایسا قبیل دیکھ آیا ہوں |
معلومات