رسولِ مجتبیٰ آئے، حبیبِ کبریا آئے |
ہوا روشن زمانہ جب وہ خورشیدِ ہُدیٰ آئے |
خدا کے بعد رتبے میں نہیں ان کا کوئی ہمسر |
ہوئی تکمیلِ نعمت جب امام الانبیاء آئے |
فضیلت میں نبی سارے ہی بے حد شان والے ہیں |
سراپا رحمتِ حق بن کے محبوبِ خدا آئے |
عرب کی سرزمیں پر نور کا تارا ہوا روشن |
زمین و آسماں چمکے ہیں وہ نورِ خدا آئے |
جہالت کے اندھیروں کو اجالے میں بدل ڈالا |
گناہوں کے سمندر سے نکلنے کی دعا آئے |
کلامِ حق کی صورت میں دیا توحید کا پیغام |
یہ قرآں ساتھ لے کر سارے عالم کی شفا آئے |
عتیق اپنے نبی سے التجا کرتے رہو ہر دم |
مرے تاریک دل میں بھی مدینے کی ضیا آئے |
معلومات