“جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا”
ہم نے اس سمت اپنا گھر دیکھا
معجزہ تھا یہ تیری نظروں کا
خاک میں بھی جمالِ زر دیکھا
اپنی ہستی تو ہم بھلا بیٹھے
جب سے خود میں ترا اثر دیکھا
دل کے آئینے میں اتر کر جب
اپنے ہونے کو مختصر دیکھا
وہ جو اک لمحہ مسکرا کے ملا
عمر بھر خود کو چشمِ تر دیکھا
ہم نے دیکھی ہے اور دنیا جب
کر کے اس کو تری نظر دیکھا
عشق نے جب حجاب اٹھایا تو
چاند کل رات بے خطر دیکھا
جس کو دنیا تھی بے نشاں سمجھی
ہم نے اس میں خدا کا گھر دیکھا
اپنی محرومیوں کے موسم میں
تیری یادوں کا ہی شجر دیکھا
تُو نے دل کی زمیں کو سینچا جو
کب شجر پھر وہ بے ثمر دیکھا
طارق اس کی نگاہ کیا ٹھہری
زندگی کا نیا سفر دیکھا

0
4