وہ منظر اُف وہ کتنا اندوہناک تھا
بلکتے بچوں کا چپ ہونا خوفناک تھا
وہ حسین برفوں کا قاتل بن جانا پھر
قاتل برفیں، ہاں، یہ سب افسوسناک تھا
ایسی گہری نیند لی کہ پھر نا اٹھ سکے
موت آورد ہوئی، مانو مرگ خوابناک تھا
کاشف، دل بٹھا دیتی ہیں یہ تصویریں
سیر و تفریح غرض تھی، انساں ہلاک تھا

0
107