| نفرت کی آگ بجھائیں گے |
| چاہت کا شہر بسائیں گے |
| اِس جنگ و جدل کی دُنیا میں |
| ہم اَمن کے گیت ہی گائیں گے |
| جیون کی اندھیری راہوں میں |
| ہم خون کے دیپ جلائیں گے |
| جو حق کی راہ پہ چلتے ہیں |
| منزل کی راہ دِکھائیں گے |
| کر ’پانیوں پر پرواز‘ کبھی |
| پھر دیکھ فرشتے آئیں گے |
| ہم آج نئے اِک لہجے میں |
| دُنیا کو گیت سنائیں گے |
| جاویدؔ دُکھوں کی نگری میں |
| خوشیوں کے موسم لائیں گے |
معلومات