لکیریں ہاتھ کی اکثر
طوافِ کعبۂِ دِل کو
یوں ہی الجھا سا دیتی ہیں
کہ جیسے نامکمل حج
جو ہر شک اور شبہے کی
رمی مانگے تو اوّل دن
حیا کو لے کے فردا تک
مسلسل سانس لیتے ہی
حقیقت میں تڑپ لے کر
گو سعیِٔ عاشقی مانگے
مگر جب یہ مناسک سب
مکمل کوئی کر ڈالے
تو پھر یہ ہو نہیں سکتا
طوافِ الوِداعی ہو
کہ حاجی کعبۂِِ دل کا
مسلسل حج میں رہتا ہے

0
5