منقبت
______________________
سیدنا عثمان غنی ذو النورين رضی اللہ تعالٰی
______________________
کلام ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
نبی کے فیض سے معمور تھے عثمانِ ذُوالنُّورین
ملے نورَین سے تو بن گئے عثمانِ ذُوالنُّورین
ملائک آسماں کے بھی حیا کرتے تھے حضرت سے
حیا میں آپ تھے کامل بڑے عثمانِ ذُوالنُّورین
کیا بیعت صحابہ کو نبی نے ہاتھ پر اپنے
کہا اِس ہاتھ سے بیعت کرے عثمانِ ذُوالنُّورین
سخاوت کی خدا کے دین کی ترویج میں بڑھ کر
ہوئے خوش مصطفیٰ پھر آپ سے عثمانِ ذُوالنُّورین
دلایا مسلمانوں کو یہودی سے کنواں لے کر
ملی جَنَّتْ، ملے کیسے صلے عثمانِ ذُوالنُّورین
بنائی مسجدِ احمد کشادہ حکمِ سرور سے
ابھی حقدار جَنَّتْ کے بنے عثمانِ ذُوالنُّورین
رہے رضوی ثنا کرتا صحابہ کی سدا دل سے
ملے تغمہ اسے سرکار سے عثمانِ ذُوالنُّورین
از ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی کراچی

2
165
سبحان اللہ ماشاء اللہ کیا زور قلم ہے اللہ کریم حضرت عثمان رضی اللہ کا خوب خوب صدقہ عطا فرمائے۔۔۔آمین۔

0
جزاکم اللہ خیرا کثیرا فی الدارین
بہت نوازش جناب

0