ستاروں سے بڑھ کر ستارے بہت ہیں |
ترے راستے میں تمھارے بہت ہیں |
ہیں دشوار کچھ راستے زندگی کے |
سفر میں سفر کے سہارے بہت ہیں |
غضب کی ہے دریا کی لہروں میں ہلچل |
تو دریا میں ہمت کے دھارے بہت ہیں |
نگاہیں اُٹھا کر ستاروں کو دیکھو |
ستاروں میں روشن اِشارے بہت ہیں |
محبت کے دل میں ہیں اِمکاں نرالے |
محبت نے انساں سنوارے بہت ہیں |
معلومات