پھیلی ہے روح تک یوں تاثیر مصطفٰیﷺ کی
جاں سے عزیز تر ہے توقیر مصطفٰیﷺ کی
یہ جسم و جان تو کیا سارا جہان واروں
کرنے نہ دُوں کسی کو تحقیر مصطفٰیﷺ کی
آئین جو ملا ہے جینے کا آج ہم کو
عمر اس پہ صرف ہے میرے پیرمصطفٰیﷺ کی
ایسے نہیں ملا ہے یہ دین ہم کو پیارے
اس کے لئے کٹی ہے تصویر مصطفٰیﷺ کی
گھر گھر جو گونجتی ہے آواز لا الا کی
پھل ہے یہ عمر بھر کے تشہیر مصطفٰیﷺ کی
خاکی بدن یہ میرا ارض و سما یہ رب کی
سب کچھ ہے باخدا یہ جاگیر مصطفٰیﷺ کی
آؤ بنیں وہ ملت اک بار پھر سے زیدؔی
تدبیر تھی جو رب کی تعمیر مصطفٰیﷺ کی

0
32