| کبھی وہ ذہن میں اسراربنکےرہتے ہیں |
| کبھی زبان پہ اشعاربنکے رہتے ہیں |
| جوفن کےفےسےبھی واقف نہیں وہی اکثر |
| ادب کی بزم میں فنکاربنکےرہتےہیں |
| جومنہ سےمیٹھاکہیں، دلمیں نفرتیں رکھیں |
| وہی قبیلے کےسردار بنکے رہتے ہیں |
| جواپنےآپکی پہچان کھو چکے لیکن |
| جہاں کےسامنےکردار بنکےرہتے ہیں |
| ہےناز دنیاکو جنکے وجود پر کشفی |
| وہ گھرمیں اپنےہی بیکاربنکےرہتے ہیں |
| . . . . . . ڈاکٹر رضوان کشفی |
معلومات