ہے نعمت کا اظہار بھی اک عبادت |
خدا نے یہ قرآں میں دی ہے اجازت |
تشکر کا کرتی ہے گرچہ تقاضا |
خدا کی عطا کردہ ہر ایک ساعت |
ہے سترہ ستمبر بھی یومِ سعادت |
یہ ہے میرے مرشد کا یومِ ولادت |
مبارک مبارک ہو سب کو مبارک |
بہت ہی مبارک ہےان کی قیادت |
ہیں رہبر ہمارے دکھاتے ہیں رستہ |
ملا ہم کو رب ہےانہی کی وساطت |
سکھاتے ہیں نا صرف تن کی طہارت |
ہیں کرتے عطا بھی دلوں کو نظافت |
مسلمانوں کو پھر اٹھانے کی خاطر |
ادا کر رہے ہیں یہ حقِ امامت |
عزائم کو سینوں میں کرتی ہے پیدا |
اثر دل پہ کرتی ہے ان کی خطابت |
لطائف کو تن من میں کرتی ہے جاری |
بہت ہی موثر ہے ان کی ریاضت |
مسافر ہیں منزل ہے سوئے مدینہ |
خدا کو ہے پیاری بہت یہ مسافت |
محمدﷺ کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں |
ہے زندہ انہی کی بدولت خلافت |
حبیبِؐ خدا سے وفا کے صلے میں |
ملا ہے انہیں یہ مقامِ ولایت |
ملے جب جزا روزِ مخشر تو یارب |
عطا ہم کو کرنا انہی کی قرابت |
ہمیشہ ہی زندہ رہے نام ان کا |
ہو چرچا ستاروں بھری شام ان کا |
سدا جگ میں جاری رہے کام ان کا |
جہاں بھر میں ہو فیض بھی عام ان کا |
ہے مقصود تبلیغِ اسلام ان کا |
دعا ہے کہ پھیلے یہ پیغام ان کا |
معلومات