وہ علی جن کو نبی نے ہے کہا شیرِ خدا
زور جن کی ذات میں زورِ خدا شیرِ خدا
عمر بھر مولیٰ علی دکھلائے ہیں زورِ خدا
نام جب سے مصطفیٰ نے رکھ دیا شیرِ خدا
غزوہ پہلا بدْر تھا جس کے دلاور تھے علی
دین میں فتحِ مبیں کی ابتدا شیرِ خدا
قتل ہونے والے ستّر کافروں میں نصف کو
مارے تنہا بدْر میں شیرِ خدا شیرِ خدا
بدْر کے میداں میں آکر جانے شیبہ اور ولید
تیغِ احمد مجتبیٰ کا معجزہ شیرِ خدا
جنگِ خندق، جنگِ خیبر ہو یا کوئی جنگ ہو
قہرِ حق کے ہیں جلالی رو نما شیرِ خدا
ذوالفقارِ حیدرِ کرار کے عاصم نبی
اور جو ہیں اس کے صاحب مقبضہ شیرِ خدا
جنگ کوئی وہ نہیں ہارے بڑی تاریخ ہے
جیت کے مہرِ نبی سے پیشوا شیرِ خدا
کیسے پیارے ہیں ذکیؔ ، اسم و لقب نعرے لگا
یاعلی شیرِ خدا شیرِ خدا شیرِ خدا

95