نہ جانے مرے دل کو یہ کیا ہوا ہے
یہ دل ہے مرا تو ترا کیا ہوا ہے
مرا دل مرا تھا مرا اب نہیں ہے
مرے دل پہ قبضہ ترا کیا ہوا ہے
لگے جو خبر تو مجھے بھی بتانا
مرا دل یہ آخر ترا کیا ہوا ہے
مرے دل کو چاہا خوشی سے تھا جس نے
مرا دل یہ آخر اسی کا ہوا ہے
جسے دل نے چاہا تھا دل کی خوشی سے
مرا دل اسی دل میں اترا ہوا ہے
نا جانے وہ چاہت دلوں کی نہ جانے
مرا دل اسی دل پہ آیا ہوا ہے

0
58