ہر ارادہ ہر تمنا حیلۂِ ناموس ہے
طائرِِ قبلہ نما پرواز سے مایوس ہے
وسعتِ افلاک میں اس کا کوئی محرم نہیں
چاند صدیوں سے خلا کی قید میں محبوس ہے
خلعتِ ہستی پہن کر ہو گئے ہم خود اسیر
اب تو ہر تارِِ کفن بھی اک نیا ملبوس ہے
یہ طبیبوں سے جو بھر جاتا نہیں زخمِِ جگر
دل میں اٹکا اب تلک اک نالۂِ منحوس ہے
وہم ہے قیدِِ مکاں ورنہ پسِِ دیوارِ چرخ
رنگِ بالِِ جبرئیل اب جلوۂِ طاؤس ہے
کیوں نہ ہو جوشِِ جنوں میں خندہ زن برقِِ فنا
اک تصور شیشۂِ ادراک پر معکوس ہے
ہر تجلی کھو گئی ہے اب غبارِِ وہم میں
کیا کریں اس آستاں سے یہ جبیں مانوس ہے
کیسے سمجھائیں تمہیں عابد کہ اہلِ دل کے ہاں
آہ کہتے ہیں جسے وہ نعرۂِ قابوس ہے
عابد بنوی

0
3