| کرم کا مخزن سخا کا مرکز عطا سراپا جناب زہرا |
| نبی کی صورت نبی کی سیرت نبی کا نقشہ جناب زہرا |
| رسول اعظم کی پیاری دختر شہید اعظم کی پاک مادر |
| جناب شیر خدا کی بانو جناں کی ملکہ جناب زہرا |
| سراپا رحمت سراپا راحت سراپا عفت سراپا عصمت |
| رسول اکرم کی دل کی ٹھنڈک بتول و اظہرا جناب زہرا |
| ہے غیر ممکن کہ ان کے در سے کوئی سوالی بھی آئے خالی |
| قسیم جنت قسیم کوثر قسیم دنیا جناب زہرا |
| تمام حوریں کنیزیں ان کی غلام ان کے سبھی فرشتے |
| مگر چلاتی ہیں خود ہی چکی کرم کا دریا جناب زہرا |
| فدا ہے صائم غلام ان پر درود ان پر سلام ان پر |
| ہیں میرا دونوں جہاں میں واللہ فقط سہارا جناب زہرا |
معلومات