کس نے کِیا کیا یہ بات رہنے دیں جناب
یہ میرا غَم ہے مُجھ کو سہنے دیں جناب
جو عُمر با قی بچی ہے کٹ جائے گی
فکر اپنی کریں میری رہنے دیں جناب
رب ہی جانے ہے حال میرے دل کا
تڑپے ہے یہ اسے تڑپنے دیں جناب
نفرت سے تو کوئی مر تا نہیں ہے
جامِ نفرت عدو کو بھر نے دیں جناب
یا رو رسمِ وفا سے غا فل نہیں حسن
ہاں عقل سے اپنی پردہ ہٹنے دیں جناب

8
141
صحیح زبان کا استعمال شاعری میں از بس لازم ہے ورنہ شاعری مذاق بن کہ رہ جاتی ہے -
اردو درست کریں پھر شاعری کریں -

کس نے کِیا کیا یہ بات رہنے دو جناب
== جناب ادب کا صیغہ ہے اس کے ساتھ"رہنے دو" نہیں آتا - "رہنے دیں " آتا ہے تو صحیح جملہ ہوگا
== کس نے کِیا کیا یہ بات رہنے دیں جناب

فکر اپنا کرو تم مرا رہنے دو جناب
== فکر مؤنث ہے فکر اپنا کرو نہیں ہوگا فکر اپنی کریں اور میرا رہنے دو نہیں ہوتا میری رہنے دو کیونکہ وہی بات کہ فکر مؤنث ہے -

غم خار میں بکھر نا گل کا ہے نصیب
== یہ خلاف واقعہ بات ہے - گل ، کانٹوں کے غم میں نہیں بکھرتے اگر آپ ایسا نیا خیال پیش کریں گے تو آپ کو بتانا بھی ہوگا کہ ایسا کیوں ہے جو کہ آپ نے اگلے مصرعے میں نہیں بتایا -

باقی آپ خود دیکھ لیں -

بے حد شکریہ میرے محترم۔۔۔شکر ہے آپ جیسے باذوق احباب ہم جیسے ناقص طالب علموں کی اصلاح کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔جزاکم اللہ ا حسن الجزا۔

0
جی رانا صاحب - اب اردو درست ہوگئی - صرف آخری مصرعہ وزن میں نہیں ہے باقی وزن میں ہے -
اب یہ سمجھیں جناب کہ شاعری جس چیز کو کہتے ہیں وہ یہاں سے شروع ہوتی ہے - یعنی زبان و بیان اور وزن کے بعد- اب دیکھیئے کہ شعر واقعی شعر کہلانے کے لائق ہے یا نہیں -

کس نے کِیا کیا یہ بات رہنے دیں جناب
یہ میرا غَم ہے مُجھ کو سہنے دیں جناب
== ٹھیک ہے

جو عُمر با قی بچی ہے کٹ جائے گی
فکر اپنی کریں میری رہنے دیں جناب
== ٹھیک ہے

تیرِ نفرت سے کوئی مر تا نہیں ہے
جامِ نفرت عدو کو بھر نے دیں جناب
== تیر اور جام کا کوئ براہِ راست تعلق نہیں ہے تو یہ شعر تعقیدِ معنوی کا شکار ہے

رب ہی جانے ہے حال میرے دل کا
وہ آئے گا شب کو ڈھلنے دیں جناب
== آپ کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ کیوں آپ کے دل کا حال برا ہے اور اسکا شب کو ڈھلنے کے بعد آنے کا اس سے کیا تعلق ہے - آپ تو سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ بات کیا ہے مگر پڑھنے والا نہیں سمجھے گا-

یا رو رسمِ وفا سے غا فل نہیں حسن
آپ بھی پردے انا کے ہٹنے دیں جناب
== یہاں بھی وہی ہے رسمِ وفا اور انا کا کوئ براِ راست تعلق نہیں ہے - آپ نے بنایا تو آپ کو یہ بات شعر میں بتانی بھی ہوگی کہ ایسا کیوں ہے ورنہ شعر کسی کام کا نہیں رہے گا-


بے حد شکریہ میرے محترم بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوشش کرتا ہوں دوبارہ شاید درست ہو ہی جائے۔جزاکم اللہ ا حسن الجزا۔

0
رب ہی جانے ہے حال میرے دل کا
تڑپے ہے یہ اسے تڑپنے دیں جناب

0
نفرت سے تو کوئی مر تا نہیں ہے
جامِ نفرت عدو کو بھر نے دیں جناب

0
رب ہی جانے ہے حال میرے دل کا
تڑپے ہے یہ اسے تڑپنے دیں جناب
نفرت سے تو کوئی مر تا نہیں ہے
جامِ نفرت عدو کو بھر نے دیں جناب
یا رو رسمِ وفا سے غا فل نہیں حسن
ہاں عقل سے اپنی پردہ ہٹنے دیں جناب

0
جی اب بہتر ہو گئے یہ اشعار