| حائل تھے بہت مسئلے آغاز سے پہلے |
| کٹے ہوۓ پرَ تھے مرے پرواز سے پہلے |
| مشکل تھا بہت پھیلے ہوۓ صحرا کا رستہ |
| پستی تھی بہت دیکھے ہوۓ افراز سے پہلے |
| لینا تو چھپا ہجر کے دل سوز لمحے |
| دینا تو دبا دکھ زرا ایجاز سے پہلے |
| رکھنا تو زرا زادِِ سفر باندھ کے افری |
| چلنا ہی پڑے گا تجھے آواز سے پہلے |
معلومات