فرق کیا ہے یہاں وہاں پہنچے |
ہم تو ویسے بھی رائیگاں پہنچے |
واپسی کا سفر نہ تھا ممکن |
گھر سے نکلے کہاں کہاں پہنچے |
زلزلے منتظر رہے اپنے |
دربدر ہم جہاں جہاں پہنچے |
قلفتیں راستے کی کم نہ ہوئیں |
ہر جگہ ہم دھواں دھواں پہنچے |
کچھ بھی کھونے کا ڈر نہ تھا شاہدؔ |
ہم تو مقتل رواں دواں پہنچے |
معلومات