خراج عقیدت شاعرِ آئینہ مرحوم اعجاز قمر
نہیں ڈرتے تھے آئینوں سے قمر
بات کرتے تھے آئینوں سے قمر
عکس بوجھل ہو یا منور ہو
کب مکرتے تھے آئینوں سے قمر
جب بھی دیکھا ضمیر کو دیکھا
یوں سنورتے تھے آئینوں سے قمر
قدر کتنی ہے آئینوں کی یہاں
کہہ گزرتے تھے آئینوں سے قمر
طنز کستے ہوئے پرندوں کے
پر کترتے تھے آئینوں سے قمر
دل میں اترا نہ چاند بھی ایسے
یوں اترتے تھے "آئینوں سے" قمر

0
1