| رب کا محبوب آیا ہے میرا نبی |
| حق کا پیغام لایا ہے میرا نبی |
| ہر طرف ان کی آمد کے چرچے ہوئے |
| پتے پتے نے گایا ہے میرا نبی |
| سدرۃ المنتہیٰ تک ہے ان کا نشاں |
| آسماں سے ہو آیا ہے میرا نبی |
| حسنِ یوسف جسے دیکھ شرما گیا |
| رب نے ایسا بنایا ہے میرا نبی |
| ذرہ ذرہ گواہی ہے دیتا یہی |
| نور نے خود سجایا ہے میرا نبی |
| ہاتھ چوما تھا آدم نے اپنا کبھی |
| آل میں جو دکھایا ہے میرا نبی |
| آئے جبریل لے کر جو حکمِ خدا |
| چوم پاؤں جگایا ہے میرا نبی |
| ہے یقیں وہ شفاعت کریں گے مری |
| حق شفاعت کا لایا ہے میرا نبی |
| وصفِ احمد کروں گا میں ساغر بیاں |
| اونچا رتبہ جو پایا ہے میرا نبی |
معلومات