مرے آقا ؐسا نبیوں میں کہیں رتبہ نہیں ملتا
زماں میں آپؐ جیسا برتر و اعلی نہیں ملتا
ہوئے مبعوث پیغمبر جہاں میں خوب ہیں لیکن
حببب کبریؐا سا منصب و عہدہ نہیں ملتا
ہمارے پہلو عمل سے بن گئے کورے بھلا کیوں ہیں
مشابہ آپؐ کی سیرت کے ہو شیوہ نہیں ملتا
بنے بیٹھے یہاں سارے مطیع نفس ہیں بندے
دلوں میں ہو نبؐی کی فکر وہ جزبہ نہیں ملتا
اسی باعث ہی دنیا میں ذلیل و خوار ہے امت
شہ لولاکؐ سے کوئی مگر دعوی نہیں ملتا
خشیت ہے نہ عظمت ہے، عقیدت ہے نہ غیرت ہے
محبت دین سے بے لوث ہو شیدا نہیں ملتا
شہ بطحؐی نے پائی کیا نرالی شان ہے ناصؔر
رسولوں میں مرے سرکارؐ سا عظمی نہیں ملتا

0
19